ٹمن: ریاست بھوپال کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادی فرحت نور خان بھوپال کے آخری نواب حمیداللہ خان کی نواسی اور شہزادی عابدہ سلطان کی بھانجی تھیں۔ وہ برصغیر کے معروف اور باوقار نوابی خاندان کی اہم وارث سمجھی جاتی تھیں۔
شہزادی فرحت نور خان کا تعلق بھارتی اداکار سیف علی خان کے والد اور معروف کرکٹر منصور علی خان پٹودی کے خاندان سے بھی تھا، جبکہ سابق سفارتکار اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان بھی ان کے کزن تھے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ بھوپال کے اس عظیم شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادی فرحت نور خان کی آخری آرام گاہ ٹمن کے قبرستان میں واقع ہے، تاہم مقامی سطح پر بہت کم لوگ اس تاریخی حقیقت سے واقف ہیں۔
شہزادی فرحت نور خان کی خاندانی نسبت اور ٹمن میں مدفن ہونے کی وجہ سے ان کی قبر نہ صرف مقامی بلکہ تاریخی اور برصغیری حوالے سے بھی خاص اہمیت رکھتی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹمن میں مدفون اس شاہی خاندان کی وارث کے بارے میں مزید تحقیق اور تاریخی معلومات کو محفوظ کیا جانا چاہیے۔