مظفرآباد: آزاد کشمیر کے ضلع باغ سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کومل بٹ کے مس پاکستان منتخب ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق کومل بٹ نے لاہور میں منعقد ہونے والے ایک بیوٹیشن مقابلے میں شرکت کی، جہاں انہیں مس پاکستان منتخب کیا گیا۔

کومل بٹ کا تعلق باغ سے بتایا جاتا ہے اور وہ سوشل میڈیا کے شعبے میں بھی سرگرم ہیں۔ ان کے مس پاکستان منتخب ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے لیے مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں خواتین کے درمیان حسن اور شخصیت کے مقابلے منعقد ہوتے رہتے ہیں، جبکہ پاکستان میں بھی ایسے مقابلوں کا رجحان گزشتہ کچھ عرصے سے دیکھنے میں آ رہا ہے۔

تاہم کومل بٹ کے مس پاکستان منتخب ہونے سے متعلق مزید تفصیلات اور مقابلے کے منتظمین کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے آنا باقی ہے۔