اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

سردار ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی، جس پر مولانا فضل الرحمان نے اسپیکر قومی اسمبلی کی آمد اور نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا