لاہور: اپنے منفرد اندازِ گفتگو، حاضر جوابی اور دل چسپ کمپیئرنگ کے باعث شہرت حاصل کرنے والے معروف کمپیئر، کالم نگار اور پروفیسر دلدار پرویز بھٹی کی برسی آج 30 اکتوبر کو منائی جا رہی ہے۔

دلدار پرویز بھٹی کا انتقال 30 اکتوبر 1994 کو امریکہ میں ہوا، جہاں وہ شوکت خانم ہسپتال کے لیے چندہ جمع کرنے کی غرض سے مختلف پروگراموں میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ ان کی وفات سے پاکستانی ادب، صحافت اور ٹیلی ویژن کے شعبوں میں ایک نمایاں خلا پیدا ہوا۔

دلدار پرویز بھٹی اپنی شگفتہ گفتگو، برجستہ جملوں اور منفرد طرزِ میزبانی کے باعث ناظرین میں بے حد مقبول تھے۔ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ٹیلی ویژن کی دنیا میں الگ پہچان بنائی اور آج بھی ان کی خدمات کو یاد کیا جاتا ہے۔