بھوٹان کا پارو انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا کے مشکل ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں طیارہ اتارنے کی اجازت دنیا بھر میں 50 سے بھی کم خصوصی تربیت یافتہ پائلٹس کو حاصل ہے۔ بلند و بالا پہاڑوں میں گھری اس ہوائی پٹی پر لینڈنگ کے لیے پائلٹس کو غیر معمولی مہارت اور تجربے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہاں مکمل انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم (ILS) اور روایتی ریڈار رہنمائی کی سہولت موجود نہیں، جس کے باعث پائلٹس کو بصری نشانات اور پہاڑی راستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے طیارہ اتارنا پڑتا ہے۔ تقریباً 18 ہزار فٹ بلند پہاڑوں کے درمیان واقع اس ہوائی اڈے پر رن وے آخری مرحلے میں دکھائی دیتا ہے، جس سے لینڈنگ ایک انتہائی حساس اور مہارت طلب عمل بن جاتی ہے۔