نیو دہلی: بھارتی میڈیا شاید ایک مخصوص پاکستانی مہمان کی تلاش میں تھا، مگر سامنے مصدق ملک آ گئے، جنہوں نے موسمیات سے سیاست، سیاست سے شاعری اور شاعری سے تہذیب و تمدن تک ہر موضوع پر ایسی گفتگو کی کہ سوال کرنے والے بھی سوچ میں پڑ گئے۔
اردو بولی تو محفل مہک اٹھی، انگریزی بولی تو اہلِ زبان بھی متوجہ ہو گئے۔ غالب و میر کا ذکر آیا تو ادبی محاذ بھی سنبھال لیا۔ بھارتی صحافی ایک سوال لے کر آئے تھے، مگر جواب کے ساتھ تہذیب، تمیز اور صحافت کا مختصر کورس بھی لے کر واپس گئے۔
لگتا ہے بھارتی میڈیا نے سوالات کی تیاری کی تھی، لیکن مصدق ملک پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے تھے۔ سچ پوچھیں تو اس کانفرنس کے مین آف دی میچ مصدق ملک ہی رہے!