راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے سالانہ اسٹوڈنٹس ویک 2026 کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور طلبہ سے خطاب کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے تعلیم، محنت، مثبت سرگرمیوں اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کی اہمیت پر زور دیا۔

تقریب میں یونیورسٹی کے اساتذہ، انتظامی افسران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسٹوڈنٹس ویک کے انعقاد کا مقصد طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔