راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی 24 نومبر کو راولپنڈی آمد کے سلسلے میں چیئرمینز، وائس چیئرمینز اور کونسلرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے خطاب کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورۂ راولپنڈی کے حوالے سے انتظامات اور تیاریوں پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر بلدیاتی نمائندوں کو دورے کی اہمیت اور باہمی رابطے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں چیئرمینز، وائس چیئرمینز اور کونسلرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔