اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم یوتھ کروم بک اسکیم کا افتتاح کردیا ہے، جس کے تحت پہلی بار اسکول کی سطح پر پانچ لاکھ ہونہار طلبہ کو کروم بکس کے ساتھ مائی فائی ڈیوائسز بھی فراہم کی جائیں گی۔

عطا اللہ تارڑ کے مطابق یہ اقدام مجموعی طور پر 25 لاکھ پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل دنیا کے دروازے کھولنے کا ذریعہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ دین اور دنیا کا علم ایک دوسرے سے جدا نہیں، اسی سوچ کے تحت پہلی بار مدارس کے طلبہ کو بھی اس اسکیم میں برابر کا حق دیا گیا ہے اور ہر پانچویں کروم بک مدارس کے طلبہ کے لیے مختص ہوگی۔